ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے ششی کلا کے نام کی حمایت

انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے ششی کلا کے نام کی حمایت

Mon, 12 Dec 2016 11:54:08    S.O. News Service

چنئی، 11دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا نائب صدر ایم تھنبی دری نے انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے ششی کلا کے نام کی حمایت کی ہے۔اس کے ایک ہی دن پہلے تمل ناڈو کے وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے کہا تھا کہ وی کے ششی کلا کو پارٹی کی باگ ڈور سنبھال لینی چاہئے۔تھنبی دری نے کہا کہ ششی کلا آنجہانی جے للتا کو پارٹی امور اور حکومت کے بارے میں تجاویز دیا کرتی تھیں۔انہوں نے ششی کلا سے درخواست کی کہ وہ انا ڈی ایم کے کی کمان سنبھال لیں۔انہوں نے کہا کہ اس موڑ پر جب اماں (جے للتا) ہمارے درمیان نہیں ہیں، ششی کلا اکلوتی ایسی شخصیت ہیں جو انا ڈی ایم کے کی قیادت کرنے کے قابل ہیں، جن کے پاس تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ششی کلا گزشتہ 35سالوں سے جے للتا کے ساتھ تھیں اور انہوں نے کئی قربانیاں دی ہیں۔

انا ڈی ایم کے کی تشہیر سیکرٹری تھنبی دری نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی دشمنی کی وجہ سے ششی کلا کے خلاف جھوٹے مقدمات لگائے گئے، ششی کو جیل بھی جانا پڑا، انہیں بہت جدوجہد کرنی پڑی۔ان جدوجہد کے دوران ششی نے اماں کی حفاظت کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی انتظامیہ اور حکومت کے بارے میں ششی نے اماں کو اہم تجاویز دی۔تھنبی دری نے کہا کہ جب بھی ان جیسے لوگ انتخابات کے دوران یا اہم فیصلوں پر رہنمائی لینے جے للتا کے پاس جاتے تھے تب وہ ان کو ششی کلا کے پاس بھیج دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ ہم سے مشورہ لیں اور اس پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ششی کلا، جے للتا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہیں۔تھنبی دری نے کہا کہ میں اور پارٹی کے تمام کارکنان ہاتھ جوڑکرششی سے پورے دل سے درخواست کرتے ہیں وہ 1.5کروڑ پارٹی کارکنوں اور تمل ناڈو کی حفاظت کے لئے انا ڈی ایم کے پارٹی کی کمان سنبھالنے کی ہماری درخواست کو قبول کریں۔


Share: